PTC’s Target A Newbie Internet User

اگر ہم یہ کہیں کہ PTC(Paid-to-click) بزنس کو ایسے لوگوں کے لیے بنایا گیا جوکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں بالکل انجان ہی تو غلط نہیں ہوگا۔ کیونکہ PTCسسٹم بنانے والے ایسے ہی Lolsکی مدد سے ہی اس بزنس کو کامیاب بناتے ہیں۔ اور انہیں چند پیسوں کی لالچ دیتے ہوئےیوزر کی مدد سے ویب سائٹس کے لیے ٹریفک حاصل کرتے ہیں۔ پی ٹی سی کے ذریعے ایڈورٹائزر سب سے سستے انداز میں اپنی سائٹس کے لیے ٹریفک حاصل کرتے ہیں۔ اور ساتھ ہی ایڈورٹائزرکویونیک ٹریفک ملتی ہے لیکن یہ ٹارگٹڈ نہیں ہوتی۔کیونکہ یوزرسائٹس کے لنکس پر پیسوں کے خاطر کلک کرتا ہے۔مندرجہ ذیل میں پی ٹی سی بزنس کی خامیوں پر بات کروں گا۔ جو کہ اس بزنس کو LOLSبزنس بناتی ہیں۔

  انتہائی کم پیسوں پر کام کرنا

پی ٹی سی سسٹم یوزر کو انتہائی کم پیسے فراہم کرتا ہے۔ اس سسٹم پر روزانہ کی بنیاد پر کام کرتے ہوئےیو زر کو ایک ڈالر کمانے میں ہی کافی وقت لگ جاتاہے۔ایک انٹرنیٹ کی دنیا سے انجان شخص ہی ایساکام کریگا  کیونکہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ انٹرنیٹ پر پیسے نہیں کمائے جاسکتے۔اور پی ٹی سی انکو کچھ پیسے دے ہی رہا ہے۔

سستے انداز میں ایڈورٹائزرز کے لیے ٹریفک

پی ٹی سی سسٹم ہمیشہ ایسے ہی لوگوں کی تلاش میں رہتا ہے۔اوراس کوجب لوگ مل جاتے ہیں تو یہ سسٹم کم سے کم پیسوں میں ایڈورٹائزر کو ٹریفک فراہم کرتا ہے۔تو شاید کسی نہ کسی یوزر کا کوئی ایڈورٹائزر لنک پرانٹرسٹ بن ہی جائے۔کچھ ایڈورٹائزر کی اس سسٹم میں آنے کی وجہ یہ ہے ان کی سائٹس کے لیے دوسرے ٹارگٹڈ ٹریفک حاصل کرنے کے طریقے بہت مہنگے ہیں۔جس میں ایڈورٹائزر کو بے شمار ڈالر خرچ کرنے پڑتے ہیں۔اس لیے یہ انتہائی کم پیسوں میں کیا جانیوالا کام ہے۔

فارغ لوگوں کی نظر میں پیسے کمانے کی مشین

ایک ایسا فارغ انسان جو کہ نہ تو کچھ سکتا ہے اور نہ ہی زیادہ محنت کرنے کا حق میں ہوتا ہے۔ اور اکثر اوقات انٹرنیٹ پر فضول کاموں میں وقت ضائع کرتاہے۔تو پی ٹی سی کاکام ایسے لوگوں کے لیے پیسے کمانے کی مشین ہے۔ لیکن یہ لوگوںیہ نہیں سمجھتے کے اس سے پیسے کمانے کی رفتار انتہائی سست ہوتی ہے۔ اور ایسے آج انٹرنیٹ بزنس میں جس جگہ کھڑے ہوئے ہیں۔ کئی سالوں بعد بھی اسی جگہ پر ہی کھڑے ہونگے۔کیونکہ پی ٹی سی کام کرنے والا انسان اس سسٹم کچھ نہیں سیکھ سکتا۔

انٹرنیٹ پر فارغ بیٹھتے ہوئے بھی پیسے کمانا

عام طور پر پی ٹس سی میں کام کرنے والےنئے یہ سمجھتے ہین کہ وہ لوگ اس میں زیادہ سے زیادہ Referکرتے ہوئے اور Rent Referralکرتے ہوئے ان کے کام کرنے کا کمپیشن فارغ رہتے ہوئے حاصل کرسکتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ اسی صورت میں یہ ممکن ہےجب آپ بھی کام کریں اورReferralsبھی کام کریں۔یعنی روزانہ کی بنیاد دونوں ایڈورٹائزر لنکس پر کلک کرتے رہیں جو کہ پی ٹی سی سسٹم میں نظر آتےہیں۔

PTCکو اصل میں انجان انٹرنیٹ یوزرز کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔لیکن انٹرنیٹ بزنس میں ناکام لوگ اس کی طرف رخ کرتے ہیں۔ اور پیسے بھی کماتے ہیں۔لیکن جب وہ پی ٹی سسٹم کچھ عرصے بعد ایک فراڈ یا Scamسسٹم میں تبدیل ہوجاتاہے۔ توایسے لوگوں کی آن لائن پیسے کمانے کی امیدیں ختم ہوجاتیں ہیںاور آپ کچھ بھی نہیں سیکھ پاتے۔ لہذا آپ سے گزارش ہے انٹرنیٹ پر اس پربہت محدود وقت کے لیے کام کریں۔ اور انٹرنیٹ پررئیل کام سیکھیں جوکہ آپ کو آگے جاکرآپکو  کسی اچھے مقام پر پہنچاسکے۔

Responses to "PTC’s Target A Newbie Internet User"

Write a comment

My Badges

All about Computer Technology and Internet
OnToplist is optimized by SEO
Add blog to our blog directory.
Preview on Feedage: ptc-money Add to My Yahoo! Add to Google! Add to AOL! Add to MSN
Subscribe in NewsGator Online Add to Netvibes Subscribe in Pakeflakes Subscribe in Bloglines Add to Alesti RSS Reader
Add to Feedage.com Groups Add to Windows Live iPing-it Add to Feedage RSS Alerts Add To Fwicki
Add to Spoken to You
feedNuts Feed Profile Feedbase
Powered by Blogger